قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس 21 مارچ 2025 تک جاری رہے گا

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ)قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس 21 مارچ 2025 تک جاری رہے گا یہ فیصلہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21 مارچ2025 بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 14ویں اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے خطاب پر بحث کے علاؤہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزاء رانا تنویر حسین، طارق فضل چوہدری، خالد حسین مگسی، ارکان قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، محترمہ نزہت صادق، سید نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، محترمہ شہلا رضا، سید امین الحق، سید حفیظ الدین، محترمہ زرتاج گل، ملک عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ، نور عالم خان، گل اصغر خان نے شرکت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں