قومی اسنوکر چیمپین شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
(اسپورٹس رپورٹر): 50 ویں قومی اسنوکر چیمپین شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کوارٹر فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپین محمد آصف نے سابق ایشین چیمپین محمد سجاد کو شکست دی، اسجد اقبال نے احسن رمضان ، مبشر رضا نے سید حسنین اختر اور رانا عرفان نے اویس منیر کو شکست دی۔ منگل کو سیمی فائنل میں رانا عرفان کا اسجد اقبال اور محمد آصف کا مبشر رضاسے مقابلہ ہوگا.
Load/Hide Comments












