لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر — پاکستان ویمنز ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی۔ گرین شرٹس نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔
سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان فاطمہ ثناء نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 59 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ڈیانا بیگ نے آخر میں تیز کھیلتے ہوئے 6 گیندوں پر 10 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں۔ دیگر بیٹرز میں منیبہ علی نے 18، شوال ذوالفقار نے 6، عالیہ ریاض نے 7 اور سدرہ نواز نے 11 رنز اسکور کیے، جبکہ نتالیہ پرویز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 35ویں اوور میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا: فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور رامین شمیم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سعدیہ اقبال نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھیجا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ویمنز ٹیم نے کوالیفائرز میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی ہے اور ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے امکانات کو روشن کر لیا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں