لاہور قلندرز اور ائیر سیال کا پی ایس ایل 10 کے لیے بھی پارٹنر شپ جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے لاہور قلندرز اور ائیر سیال کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کی تقریب میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی او او ثمین رانا، اور ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر نے شرکت کی۔ تقریب میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی موجود تھے۔ ائیر سیال اور لاہور قلندرز نے 2022 میں شراکت داری کا آغاز کیا تھا، اور اب پی ایس ایل 10 کے لیے یہ اشتراک مزید مستحکم ہو گیا ہے۔ ائیر سیال، لاہور قلندرز کی آفیشل ایئر لائن ہے اور ٹیم کی کِٹ پر اس کی برانڈنگ کی جائے گی، جبکہ ائیر سیال اپنی سپورٹ جاری رکھے گا۔
اس موقع پر سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہم ائیر سیال کے ساتھ اپنے سفر کو مزید بڑھا کر خوش ہیں کیونکہ ان کا عزم ہمارے ویژن کے مطابق ہے، اور ہم ایک کامیاب سیزن کے منتظر ہیں۔ ائیر سیال کے وائس چیئرمین عمر میر نے اس شراکت داری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ ہمارا معاہدہ کھیلوں کے فروغ کے عزم کا حصہ ہے۔ اس موقع پر ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے بھی کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 کی مہم کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش ہیں.ائیر سیال پاکستان کو دنیا سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیلوں کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں