لاہور قلندرز نے اسلام آباد میں تیاریوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک لاہور قلندرز کی ٹیم آج اسلام آباد میں اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔ قلندرز کا گروپ مرحلے کا آخری میچ 18 مئی کو پشاور زلمی کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ ٹیم آج شام 6 بجے اسلام آباد کلب میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ ٹریننگ سے قبل لاہور قلندرز کا ایک کھلاڑی میڈیا سے مختصر گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔
لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی حتمی فہرست پر کام جاری ہے، اور ٹیم مینجمنٹ کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ ٹیم کو ایک اہم تقویت مل چکی ہے، کیونکہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا گزشتہ رات اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔ ان کی شمولیت ٹیم کی آل راؤنڈ کارکردگی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ لاہور قلندرز نے گزشتہ سیزنز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اور ٹیم موجودہ ایڈیشن میں ایک بار پھر فائنل فور تک رسائی کے لیے پُرعزم ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں