لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان میں اسکواڈ کے لیے عشائیہ اور گالف کی سرگرمیوں کا اہتمام
(سید جاوید حسن شاہ) لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ملتان میں اسکواڈ کے لیے عشائیہ اور گالف کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا. لاہور قلندرز نے گزشتہ رات ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا.عشائیے میں غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پوری ٹیم اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔ یہ تقریب ٹیم کے مصروف کرکٹ شیڈول کے دوران ایک خوشگوار وقفے کے طور پر رکھی گئی.
سرگرمیوں کا مقصد تمام اراکین کو تفریح اور آرام کا موقع میسر کرنا تھا .عشائیے کے بعد کھلاڑیوں نے قریبی گالف رینج کا رخ کیا اور گالف کی سرگرمی سے خوب لطف اٹھایا۔ انتظامیہ لاہور قلندرز نے کہا کہ یہ تفریحی سرگرمیاں ٹیم کی آپس کی مضبوط ہم آہنگی اور کھیل کے ساتھ ساتھ آرام کے توازن کو برقرار رکھنے کے عزم کی عکاس تھی۔
Load/Hide Comments












