لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا پیجز بھارت میں بلاک — فرنچائز نے تشویش کا اظہار کر دیا

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے ترجمان کے مطابق، بھارت میں صارفین کو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فرنچائز کے آفیشل صفحات تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی۔ ترجمان نے بتایا کہ جب بھارتی صارفین پیجز کھولنے کی کوشش کرتے ہیں، تو ایک پیغام سامنے آتا ہے: “آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں”.
ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے اس اقدام کی کوئی واضح وجہ تاحال فراہم نہیں کی گئی، تاہم انسٹاگرام نے یہ پابندی بھارت کے اطلاعات و ٹیکنالوجی سے متعلق مقامی قانون کے تحت لگائی ہے۔ لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبول ترین فرنچائزز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق، یہ اقدام باعثِ تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید وضاحت کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں