لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ وسیع آتشزدگی کے باعث بند، عالمی پروازیں متاثر

لندن(نمائندہ خصوصی)برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ نے کہا ہیکہ یہ جمعہ کو تمام دن بند رہے گا کیونکہ قریبی الیکٹریکل سب سٹیشن میں آتش زدگی سے بجلی معطل ہو گئی ہے۔ اس واقعے سے تمام دنیا کے لیے پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پیدا ہو گا۔میمڈیارپورٹس کے مطابق لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ تقریبا 70 فائر فائٹرز لندن کے مغرب میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے باعث ہیتھرو ایئرپورٹ پر وسیع پیمانے پر بجلی بند ہو گئی۔ یہ یورپ کا مصروف ترین اور دنیا کا پانچواں مصروف ترین ایئرپورٹ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں