لکی مروت میں خون کی ہولی ، گھر کے اندر 8 افراد قتل

لکی مروت میں گھر کے اندر 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ گزشتہ رات سرائے نورنگ تختی خیل کے علاقے میں پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ، قتل کی خوفناک واردات کے محرکات کا پتہ چلانے کے لیے پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں