مارین کلک میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کیابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
میڈرڈ(نمائندہ خصوصی)کروشیا کے نامور ٹینس مارین کلک اے ٹی پی میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے.۔28 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی بنجمین بونزی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والے کروشین حریف کھلاڑی مارین کلک کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے میچ میں 28 سالہ فرانسیسی ٹینس کھلاڑی بنجمین بونزی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 سالہ حریف کروشین کھلاڑی مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس میں 3ـ6 اور 2ـ6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔












