مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے’شریاس آئیر

دبئی (سید جاوید حسن شاہ) بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر نے کہا ہے کہ مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے۔دبئی میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح کے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔شریاس ائیر نے کہا کہ میرے لیے یہ آئی سی سی کی پہلی ٹرافی جیتنا بہت بڑا لمحہ ہے، مجھے دباؤ میں کھیلنا پسند ہے، خوشی ہے میری پرفارمنس بھی کام آئی۔
اس موقع پر رویندرا جڈیجا کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کا حصہ ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، ٹیم میں میرا نمبر ایسا ہے کہ کبھی ہیرو تو کبھی زیرو بن جاتا ہوں۔بھارتی بیٹر کے ایل راہول نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے احساسات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا، تاہم مجھے یقین تھاکہ ہم ٹرافی جیتیں گے۔ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا بہت بڑی بات ہوتی ہے، کیایل راہول بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں