مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا

اسلام آباد(زاہد یعقوب خواجہ)قومی اسمبلی کےاسپیکرایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما رانا ثنا اللہ اور حکومت کے اکابرین سے براہ راست بھی بات کر سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں