معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں علاج جاری

لاہور(سید جاوید حسن شاہ)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز ہسپتال لاہور میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں، ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا، ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لئے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے، انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے سکرپٹ تحریر کئے جن میں کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں