ملتان سلطانز کا ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ

(سید جاوید حسن شاہ)پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے ہر چھکے پر ایک لاکھ روپے فلسطین کے متاثرہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ بولرز کو ملنے والی ہر وکٹ پر بھی ایک لاکھ روپے چیریٹی کو دیں گے اور پورے پی ایس ایل سیزن میں یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد 500 بچوں کو شہید کرچکا ہے۔18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر جارحیت کا آغاز کیا گیا تھا، اسرائیل حملوں میں بچے سمیت 6 افراد مزید شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں