ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد (نائید گلزار) پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے قومی مہم کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جا رہا ہے، جس کے دوران ملک کے 99 اضلاع میں 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انسدادِ پولیو مہم میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز حصہ لیں گے جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔ یہ مہم گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور اسلام آباد میں بھی مکمل طور پر چلائی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیو سمیت دیگر وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments











