مکہ جانے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد

مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے حج سیزن کے لیے تیاریوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط پرعمل درآمد کا آغاز ہو گا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیرملکیوں کو چاہیے کہ وہ 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں بصورت دیگر اسے خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہوگا بصورت دیگر انہیں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹ سے لوٹا دیا جائے گا۔وہ غیرملکی جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنی حاصل ہوگا۔ ایسے غیرملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے انہیں کام کی نوعیت کے اعتبار سے ابشر یا مقیم پورٹل سے پرمٹ جاری کرانا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں