نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام ادبی مکالماتی پر وگرام “ڈائیلاگ” میں افتخار عارف سے مکالمہ

اسلام آباد (عمر حیات خان) نیشنل بک فاؤنڈیشن وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے زیرِاہتمام ادبی مکالماتی سلسلے کا پروگرام “ڈائیلاگ ” کاانعقاد احمد فراز آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ ”ڈائیلاگ“ کے مہمان خصوصی عالمی شہرت یافتہ نامور ‘ ممتاز شاعر ‘دانشور ‘تہذیبی شخصیت اور افتخارِ اردو ‘افتخار عارف سے مکالمہ کیا گیا۔ پروگرام ”ڈائیلاگ“ کے میزبان معروف شاعر اور ادیب سلمان باسط تھے۔” ڈائیلاگ“ کےمیزبان سلمان باسط نے افتخار عارف کا مختصر مگر جامع تعارف کرایا اور ساتھ ہی دلچسپ سوالات کا سلسلہ شروع کیا.افتخار عارف کی ابتدائی زندگی کے تلخ واقعات کا تذکرہ بھی کیا اورزندگی کے عروج کے شیریں واقعات و حالات کا ذکر بھی۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر محنت ‘لگن ‘ کوشش اور ثابت قدمی سے کامیابیوں کا سفر طے کیا ۔اللہ کریم نے بہت نوازا۔انہوں نےقومی اور بین الاقوامی ادب اور زبانیں ‘فرد اور معاشرہ، حقیقت و مجاز، تاریخِ ادب، تاریخِ اسلام’صوفی شعراء ‘ رومی’ امیر خسرو ، ‘ حالی، سر سید ‘میر’ غالب ‘ داغ دہلوی’ علامہ اقبال’ ناصر کاظمی ‘فیض اور آج کے شعراء اور ادباء کے حوالے سے انتہائی معتبر ‘ معلوماتی’ سیر حاصل اور دلچسپ گفتگو کی۔

بعد میں حاضر ین شعراء ادیبوں کے لیے آپ سے سوالات کا ایک سیشن ہوا جس میں ان کے سوالات کے جوابات بھی جناب افتخار عارف نے بے حد خوش اسلوبی سے دئے۔ افتخار عارف نے کلام سنایا اور سامعین نے فرمائیشیں کیں۔انہوں نے اس موقع پر اپنا منتخب کلام سنایا اور محفل میں ایک شاندار سماں باندھ دیاجس پر ان کو بھر پور اور دل کھول کر داد دی گئی ۔نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر کامران جہانگیر نے مہمانِ خصوصی اور مہمانانِ گرامی شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے اور کتاب بینی کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
یہ ایک شاندار پروگرام اور یادگار تقریب تھی۔اس باوقار تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے اہل قلم نامور اور اہم شعراء ‘ادباء ‘دانشور وں اور اہلِ ذوق خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ہال بھرا ہوا تھا اور اہلِ ذوق خواتین و حضرات آتے رہے۔ پروگرام” ڈائیلاگ ” میں نازیہ رحمان نے نظامت کے فرائض بہ خوبی سرانجام دیے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں