وزارت خزانہ کی وزیر خزانہ سے منسوب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد:(زاہد یعقوب خواجہ) وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے منسوب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان یا بیان نہیں دیا ۔ وزارت خزانہ کے مطابق میڈیا پر نشر کی جانے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے سکیلز یا تنخواہوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایک معزز رکن قومی اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب کے ذریعے ایوان کو صرف یہ آگاہ کیا گیا کہ فی الوقت آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پے سکیلز میں خاطر خواہ اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے غلط بیانی پر مبنی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، جو کہ گمراہ کن ے۔ وزارت نے ذرائع ابلاغ سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے.

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں