وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا.وزیرِ اعظم نے امیر جماعت اسلامی کے شکریہ کا خیرمقدم کیا. انھوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے. انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا.
دونوں رہنماؤں کا غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہارکیا.وزیرِ اعظم کی غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.شہبازشریف نے کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے.












