وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہی دن میں 1800 پوائنٹس بڑھنے اور 120،000 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرنےپر اظہار اطمینان.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے.
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں میں ایک بڑی کمی کی گئی ہے جس سے نا صرف گھریلو صارفین کو ریلیف ملے گا بلکہ یہ کاروباری برادری اور صنعتوں کے لئے بھی خوش آئند ہے . گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی اشاریوں اور کاروباری ماحول میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے.حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے
Load/Hide Comments












