وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافی پر الزامات کا معاملہ،صحافی نے علی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد (غلام مرتضی )نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر معافی مانگی جائے ورنہ قانون کاروائی کی جائے گی ،صحافی نے ہتک عزت، ذہنی دباؤ، قانونی چارہ جوئی کی مد میں گیارہ کروڑ سے زائد روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔یاد رہے علی امین گنڈاپور نے صحافی پر ٹھیکے لینے اور رقم لینے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد صحافی عبداللہ مومند نے وکیل غلام قاسم بھٹی کے ذریعے ہتک عزت کا نوٹس وزیراعلی کو بھجوایا ہے۔علی امین گنڈاپور نے اسلام اباد میں ایک میٹنگ کے دوران صحافی پر الزامات لگائے تھے صحافی نے فیصل امین گنڈاپور سمیت کامران بنگش اور تیمور جھگڑا سے متعلق سوال پوچھا تھا
Load/Hide Comments












