وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی بواؤ فورم برائے ایشیا (BFA) کانفرنس کے موقع پر ملاقات

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی بواؤ فورم برائے ایشیا (BFA) کانفرنس کے موقع پر ملاقات.چین کے شہر بواؤ میں منعقدہ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا.دونوں راہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے 9ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی.پاکستان نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی.پاکستان نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا.پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گ.ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں ایک نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی.ملاقات کے دوران اس حوالے سے فزیبلٹی اسٹڈی اور لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیا گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں