وفاقی دارالحکومت کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق،اربوں کروڑوں کا بجٹ ہڑپ

اسلام آباد(غلام مرتضی )ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کیے گئے 46 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی .اسلام آباد اور راولپنڈی ملک کے دیگر شہروں میں پولیو پھیلاو کا باعث بن گئے، لاہور اور ابیبٹ آباد سے ملنے والے نمونے اسلام آباد اور راولپنڈی سے مشابہہ پائے گئے،اسلام آباد کے پانچ بڑے واٹر پلانٹس کے میں پانی پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،کروڑوں کا بجٹ ضائع، لاکھوں ورکرز کی محنت ضائع، دارالحکومت کا پانی پولیو وائرس سے بھرپور اور پھیلاو کا باعث بن گیا،ڈبلیو ایچ او، پولیو مہم، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی اربوں کروڑوں کا بجٹ بغیر کام کئے ہڑپ ،مطلوبہ نتائج نہ مل سکے،ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق تمام ماحولیاتی نمونے نومبر 2025 کے دوران حاصل کیے گئے تھے، 2025 کے اب تک 611 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو کی تصدیق ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے لیے گئے تھے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، پشاور، بنوں اور کوئٹہ کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے انسداد پولیو مہم مزید تیز کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں