ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11 میں کی گئی ترمیم کو پاکستان کی 275 ٹریڈ باڈیز نے مسترد کردیا،

اسلام آباد (عمر فریدون)صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے پاکستان میں موجود چیمبرز کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں جو منتخب باڈیز آئی تھیں ان کا دورانیہ 2 سال کا تھا، اب یہ دورانیہ ایک سال کردیا گیا ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیمبرز کا دورانیہ 2 سال برقرار رکھا جائے، بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے اور بجلی کے بل دیتی ہے، چیمبرز کو 2 سال کا عرصہ دیا جائے تاکہ جو مینڈیٹ ملا اس کو پورا کیا جائے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ وزارت تجارت نے معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پالیسی ریٹ میں مہنگائی میں کمی کی وجہ سے کمی کی جائے.
چیئرمین پاکستان وناسپتی ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کرانے آسان نہیں ہوتے اور حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، چیمبرز کے عہدیداران کا دورانیہ 2 سال کا ہی ہونا چاہیے۔چیئرمین کوآرڈینیٹشن کیپٹل آفس ملک سہیل حسین نے کہا ہے اس وقت ہمارے عہدیداران پورے پاکستان میں چیمبرز کے دفاتر میں موجود ہیں، 275 سے زیادہ ٹریڈ باڈیز اس پریس کانفرنس کا حصہ ہیں۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض نے کہا کہ تمام عہدیداران کو 2 سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ ترمیم منظور نہیں ہے، نیا قانون جو لاگو کیا گیا ہے یہ ہمیں قبول نہیں ہے۔ نمائندہ فیصل آباد چیمبرز میاں ظفر نے کہا کہ ٹریڈ ایکٹ میں ترامیم بزنس کمیونٹی کو اعتماد کو لئے بغیر کی جارہی ہیں، ٹریڈ ایکٹ میں ترامیم ایف پی سی سی آئی کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔ نمائندہ راولپنڈی چیمبرز آف کامرس ثاقب رفیق نے کہا کہ ٹریڈ ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔ ریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے سیکشن 11 میں ترامیم ہونی چاہیے۔
نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر ایف پی سی سی آئی کے واضح پیغام دیدیا ہے اس ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کو واپس لیا جائے۔۔۔ اشفاق احمد نمائندہ جی بی چیمبرز نے کہا کہ جو مینڈیٹ پہلے سے دیا گیا ہے اس پر عمل ہونا چاہیے۔ سابق چیئرمین آباد عارف جیوا نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ٹریڈ ایکٹ میں ترامیم میں چیمبرز سے مشاورت نہ ہو، حکومت میں بیٹھے لوگوں کو سوچنا چاہیئے،معیشت پر اثرات کو دیکھ چیمبرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ ہونا چاہیے۔ ویمن چیمبرز آف کامرس کی صدر ثمینہ فاضل نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کرتے ہیں۔
ثاقب فیاض مگون ایس وی پی ایف پی سی سی آئی، زین افتخار نائب صدر ریجنل چیئرمین پنجاب، طارق جدون وی پی ایف پی سی سی آئی، ثمینہ فاضل صدر ڈبلیو سی سی آئی، عارف یوسف جیوا چیئرمین آباد، عمر ریحان چیئرمین پی وی ایم اے، صدر وومن چیمبر آئی سی سی آئی ثمینہ فاضل، اشفاق احمد وی پی ایف سی سی آئی، جی سی سی آئی کے صدر علی گیلانی، جی سی سی آئی سی سی آئی کے صدر علی شاہ۔ پریس کانفرنس میں اکرام الحق صدر سیالکوٹ، میاں ظفر اقبال گروپ لیڈر سمال چیمبرز آف پاکستان، لالہ افتخار ایڈوائزر ایف پی سی سی آئی کے صدر نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ایجنڈے کی توثیق کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں