ٹیلی نار پاکستان کا جدید کمیونیکیشن بزنس سپورٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے ہواوے کے ساتھ شراکت داری
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) ٹیلی نار پاکستان نے اپنے کمیونیکیشن بزنس سپورٹ سسٹم (CBS) کی ا اپ گریڈیشن کے لیے ہواوے کے ساتھ شراکت داری کر لی۔ دونوں کمپنیوں کے معابین یہ معاہدہ موبائل ورلڈ کانگریس (MWC) 2025 کے دوران طے ہوا ۔ دونوں کمپنیوں کی جانب سے ٹیلی کام صنعت میں جدت لانے کے عزم کے ساتھ معاہدے کی دستخطی تقریب میں ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق اور ہواوے پاکستان کے سی ای او سن ژیاوفی نے شرکت کی ۔اس شراکت داری کے تحت، ٹیلی نار پاکستان اپنے بلنگ سسٹم کو جدید بنانے کے لیےنیا CBS انسٹال کرے گا، جس سے نئی ڈیجیٹل سروسز کا انضمام، فوری ڈیٹا پروسیسنگ اور صارف کے تجربے میں بہتری آئے گی۔
شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق کہا، ہواوے کے ساتھ یہ معاہدہ ہماری ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کا ایک اہم حصہ ہے۔ اپنے بلنگ سسٹم کی اپ گریڈیشن کر کے ہم اپنی ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو بہتر تجربہ دے سکیں۔ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے ہمارا مقصد صنعت میں نئے معیارات متعارف کروا کر تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل منظرنامے پرسب سے آگے رہنا ہے۔ہواوے پاکستان کے سی ای او سن ژیاوفی نے کہا، “یہ معاہدہ ہمارے گہرے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہواوے ٹیلی نار پاکستان کو مضبوط سسٹم اپگریڈ کے لیے قابل اعتماد سلوشنز فراہم کرے گا اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ٹیلی نار اور ہواوے کی شراکت داری 2005 سے جاری ہے، اور وہ مختلف شعبوں میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ نیا معاہدہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور جدت کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔












