ٹیکس بنیاد وسیع اورمعیشت کو دستاویزی شکل دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں:ایوب مریانی

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر ایوب مریانی نے وفاقی بجٹ پر ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ یہ اقدامات طویل مدت میں معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ بجٹ صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور برآمدات کو فروغ دینے کے بجائے ٹیکس وصولی پر زیادہ مرکوز ہے۔سولر اور ای کامرس پر ٹیکس اچھا فیصلہ نہیں ہے اس کو واپس لیا جائے۔
زراعت کو نظر انداز کرنا بھی درست حکمت عملی نہیں ہے زرعی شعبے کو ایک بار پھر کچھ نہیں ملا حالانکہ اس سال زراعت کا حصہ GDP میں محض 0.56% رہا ہے۔ صدر ایوب مریانی نے کہا کہ بجٹ میں بجلی کے ٹیرف کو 9 سینٹ اور شرح سود کو سات فیصد تک لانے کا اعلان نہیں کیا گیاجبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی عوام کے لیے مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ پراپرٹی سیکٹر میں ایف ای ڈی اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی،ریگولیٹری ڈیوٹی کے نظام میں بڑی تبدیلی اور تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی اس بجٹ کے مثبت اقدامات ہیں۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں