پاکرانے لکی انوسٹمنٹ AM2ایسٹ منیجر ریٹنگ جاری کردی
اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA)نے لکی انوسٹمنٹ کو مثبت آؤٹ لک کے ساتھ“AM2”کی ابتدائی ایسٹ منیجر ریٹنگ جاری کی ہے۔یہ اہم سنگِ میل نئی قائم ہونے والی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے ایک مضبوط آغاز کی نشاندہی ہے، کمپنی پاکستان میں شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کیلئے ترجیحی انتخاب بننے کیلئے پُرعزم ہے۔
اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکی انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب نے کہاکہ ہم اپنے سفر کے باوقار آغاز پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ یہ ریٹنگ ہمارے مضبوط اسپانسر کی سپورٹ،موئثر گورننس اور پروفیشل مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے اسٹینڈرڈز کو مسلسل بلند کرنے کیلئے پُرعزم ہیں اوراپنے اسٹیک ہولڈرزاور سرمایہ کاروں کے بھروسے اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔لکی انوسٹمنٹ کی“AM2”ریٹنگ کمپنی کے اسپانسرز کی طرف سے رکھی گئی ٹھوس بنیاد کی عکاسی ہے،جس کی بنیاد ایک مضبوط سرمائے کی فراہمی اور موئثر گورننس فریم ورک ہے۔ بورڈ اور کلیدی کمیٹیوں میں اسپانسرز کی براہِ راست شمولیت اسٹیک ہولڈرزکے اعتماد کو تقویت اور اسٹریٹجک نگرانی کو سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
پاکرا کی ریٹنگ لکی انوسٹمنٹ کی مینجمنٹ ٹیم کی مہارت اور تجربہ کی بھی عکاسی ہے جس کاشاندار ٹریک ریکارڈ مارکیٹ میں ایک پہنچان ہے۔ کمپنی کی لیڈرشپ کی توجہ ایک مضبوط ادارہ جاتی اسٹرکچر کی تعمیر پر مرکوز ہے تاکہ طویل المدّتی کارکردگی اور ویلیو کی تخلیق کو فروغ دیا جائے۔ ریٹنگ کیلئے تفویض کردہ مثبت آؤٹ لک کمپنی کے مستقبل کے اقدامات کو نمایاں کرتا ہے۔ انتظامیہ کا نقطہ نظر پیشہ ورانہ مہارت، انڈسٹری کی بیسٹ پریکٹسز کی پاسداری اور اسلامک فنانس میں جدّت کی عکاسی ہے۔
لکی انوسٹمنٹ YBپاکستان لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے جو وائی بی گروپ کی اسلامک کیپٹل مارکیٹس میں اسٹریٹجک داخلے کی عکاسی ہے۔ ایک مکمل اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے طورپر لکی انوسٹمنٹ،وائی بی گروپ کا مالیاتی خدمات کے شعبے میں پہلا قدم ہے۔ گروپ کی طرف سے یہ اہم پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب ملک فیڈل شریعت کورٹ کی ہدایات کے مطابق دسمبر 2027تک سود مبنی مالیاتی نظام کو ختم کرنے اور شریعہ کے مطابق مالیاتی نظام کی طرف بڑھ رہا ہے۔اسلامی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لکی انوسٹمنٹ نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میوچل فنڈآئی پی او کامیابی سے متعارف کرایا ہے اور آئی پی او کے دوران 50 ارب روپے اکھٹے کرکے سبسکرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔












