پاکستانی خواتین کرکٹرز نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا، شہداء کو خراجِ عقیدت

(سید جاوید حسن شاہ) پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے آج یومِ تشکر نہایت جوش و جذبے سے منایا اور ملکی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی۔ چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جب کہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین میچ سے پہلے اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ نہوں نے شہداء کی قربانیوں کو ناقابلِ فراموش قرار دیتے ہوئے کہا “ہم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں، اور ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔” تمام ویمنز کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے ملک و قوم کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے ورثاء کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں