پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے نشے کے عادی بچے کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا

(اسپورٹس ڈیسک): پاکستانی نژاد برطانوی سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے باکسر بننے کے خواہش مند نشے کے عادی بچے کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا۔ برطانیہ کے شہر بولٹن میں پیدا ہونے والے سابق پروفیشنل باکسر 39 سالہ عامر خان نے مذکورہ بچے کی کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔ اسٹیکر فروخت کرنے والا بچہ سگریٹ پینے اور چرس کے نشہ کا عادی ہے۔ سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے بچے کی ناگفتہ حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ وہ مذکورہ بچے کو سڑک سے اٹھا کر پاکستان میں اپنی باکسنگ اکیڈمی میں اس کی تربیت کا اہتمام کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں