پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پی ایس بی کے اشتراک سے پہلا اینٹی ڈوپنگ آگاہی سمینار اور پہلی نیشنل باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک سپورٹس چیمپئن شپ2025کل10 جولائی کواسلام آباد میں منعقد ہو گی
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیرِ اہتمام پہلی نیشنل باڈی بلڈنگ اور فزیک سپورٹس چیمپئن شپ 2025 اور اس کے ساتھ منعقد ہونے والا پہلا اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار جمعرات، 10 جولائی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
ایونٹ میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑی سینیئر، جونیئر، ماسٹر، ایتھلیٹک فزیک اور اسپورٹس فزیک کیٹیگریز میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ اس قومی چیمپئن شپ کا خاص پہلو یہ ہے کہ ہر کیٹیگری کے کلاس ونر کو 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ 2025 (18 سے 25 اگست، بینکاک، تھائی لینڈ) کے لیے سلیکشن کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
یہ بین الاقوامی چیمپئن شپ تھائی لینڈ کی وزارتِ کھیل کے ساتھ رجسٹرڈ اور اولمپک کمیٹی سے منظور شدہ ہے، جو اس ایونٹ کو عالمی سطح پر بھی اہم بناتی ہے۔ چیمپئن شپ کے ساتھ منعقد ہونے والا اینٹی ڈوپنگ سیمینار نوجوان کھلاڑیوں میں شفاف اور منصفانہ کھیل کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ شرکاء کو شرکت پر سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جائیں گے۔












