پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کی واضح ہدایت ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ذمہ داران کاغذات نامزدگی فوری طور پر واپس لیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی پہلے ہی فیصلہ کرچکی، پنجاب ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ حتمی ہے، جو افراد پی ٹی آئی کے نام پر کاغذات جمع کرا رہے ہیں ان سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ تحریک انصاف اپنی سیاسی اور عوامی جدوجہد پر یکسو ہے، ضمنی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی
Load/Hide Comments












