پاکستان ریلویز کی65 ویں انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلےلاہور میں منعقد ہوں گے
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان ریلویز کی65 ویں انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے دو روزہ مقابلے 21 اور 22 فروری کو ریلوے اسٹیڈیم، گڑھی شاہو، لاہور میں منعقد ہوں گے. تقریب کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز، عامر علی بلوچ مہمانِ خصوصی ہوں گے اور چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں ریلوے کے 9 ڈویژنز سے شرکت کر نے والے افسران اور کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا جائے گا۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز سیکرٹری/چیئرمین ریلویز، سید مظہر علی شاہ مہمانِ خصوصی ہوں گے جو چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیاب ٹیمز، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کریں گے۔دو روزہ رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کے لئے فول پروف سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments












