پاکستان فٹبال ایک بار پھر عالمی سطح پر نمائندگی سے محروم ہو گیا

اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ) پاکستان فٹبال ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی نمائندگی سے محروم ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارملائزیشن کمیٹی کی غفلت اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان ساتویں مرتبہ کسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ میں شرکت سے قاصر رہا۔ساؤتھ ایشین جونیئر ساکر چیمپئن شپ مئی میں بھارت میں کھیلی جا رہی ہے، جس میں بھارت، نیپال، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلادیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، مگر پاکستان کا نام ڈراز میں موجود نہیں کیوں کہ نارملائزیشن کمیٹی نے بروقت انٹری ہی نہیں بھیجی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے، بلکہ ایک سال میں یہ ساتواں ایونٹ ہے جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا، ان میں 5 مردوں اور 2 خواتین کے بین الاقوامی مقابلے شامل ہیں۔نارملائزیشن کمیٹی کے ایک اعلیٰ عہدے دار سے جب اس معاملے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فیڈریشن کے انتخابات زیادہ ضروری تھے، جس کی وجہ سے انٹری نہیں دی جا سکی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں