پاکستان میں سیلاب سے تباہی ،ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون
اسلام آباد(غلام مرتضی) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےوزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اورپاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔ایرانی صدر نے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی پر ایرانی صدر اور عوام سے اظہارتشکر کیا۔
Load/Hide Comments












