پاکستان نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنالیے
کیپ ٹاؤن(نمائندہ خصوصی)کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف کھانے کے وقفے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنالیے، پاکستان کو خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 109 رنز درکار ہیں۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 615 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔
چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔235 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام بھی 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کپتان شان مسعود اور سعود شکیل بیٹنگ کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments












