پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی۔ آخری اور پانچوایں میچ میں بنگلہ دیش کو بھی 7 وکٹوں سے شکست دے دی
لاہور (سید جاوید حسن شاہ) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایک اور شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو بھی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں پانچواں اور آخری میچ تھا، جس میں ٹیم ناقابل شکست رہی۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی بیٹرز نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 178 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔
منیبہ علی ۔ عالیہ ریاض اور سدرہ امین کی زبردست بلے بازی۔ منیبہ علی کی ففٹی۔ 93 بالز پر 69 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں.عالیہ ریاض کی بھی ففٹی۔ 65 بالز پر 52 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہیں .نتالیہ پرویز نے 26 بالز پر 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں.سدرہ امین 52 بالز پر 37 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں.شوال ذوالفقار 2 رنز بنا سکیں.
بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے .سعدیہ اقبال نے 10 اوورز میں 28 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. کپتان فاطمہ ثنا نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا .ڈیانا بیگ نے 10 اوورز میں 45 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. رامین شمیم نے 10 اوورز میں 25 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ نشرہ سندھو نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا.بنگلہ دیشی بیٹر ریتو مونی 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں ۔ فہیمہ خاتون نے 53 بالز پر 44 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہیں.شرمین اختر 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں.












