پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ ندیم افضل چن نے فیصل ساہی کو صدر، عارف خان کو جنرل سیکریٹری، اور حسنین لیاقت کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح انہوں نے شفیق راجہ کو سینئر نائب صدر، نوید کھوکھر کو نائب صدر، اور امبرین علی کو نائب صدر برائے خواتین منتخب ہونے پر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ندیم افضل چن نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے رسجا اپنے صحافتی کردار کے ذریعے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلزم کا کلیدی کردار ہے، جبکہ کھیل اور کھیلوں کی صحافت ہمارے معاشرے کا اہم پہلو ہیں۔ آخر میں ندیم افضل چن نے رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت صحافتی میدان میں مزید بہتری اور ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں