پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 7 مئی کو ہوگا
اسلام آباد(سید جاوید حسن شاہ)پاکستان پیڈل رینکنگ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 7 مئی کو کراچی میں ہوگا۔ جس کی صدارت پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین کریں گے۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل قرت العین نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان پیڈل رینکنگ کپ جوکہ 30 مئی سے یکم جون تک کراچی میں منعقد ہوگی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت ہوگی اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل کرت العین ٹورنامنٹ کے انتظامات پر آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کو تفصیلات پر بریفننگ دیں گی .
Load/Hide Comments












