پاکستان کے سیکیورٹی خدشات مسترد، افغانستان نے مہاجرین کیلئے سہولت مانگ لی
کابل(نمائندہ خصوصی)اسلامی اماراتِ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستان کے قائم مقام سفیر عبید الرحمن نظامانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ملاقات میں امیر خان متقی نے افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے نقصان دہ اور تشویشناک قرار دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ کے سربراہ ضیا احمد تکال نے بتایاکہ وزیر خارجہ نے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری کو اشتعال انگیز اور دوطرفہ تعلقات کے لیے مضر قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔پاکستانی سفیر نے افغان وزیر کے تحفظات کو پاکستان کے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments












