پاکستان گرلز انڈر 12 ٹینس ٹیم کا چنائو مکمل

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے سری لنکا میں منعقد ہونیوالے گرلز انڈر 12 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کیلئے قومی جونیئرٹیم کا چنائو مکمل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرلز انڈر 12 کیٹیگری کیلئے تین روزہ ٹرائلز میں ملک بھر سے نوجوان پلیئرز نے حصہ لیاجس کے بعد خدیجہ خلیل، ایمن رحمان اور شاہنور عمر کو پاکستان جونیئر انڈر 12ٹیم کیلئے منتخب کیا گیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور تعریف کے لیے پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور سابق ڈیوس کپ کپتان راشد ملک نے منتخب کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ قومی انڈرـ12ٹیم سری لنکا میں 24 سے 30 مئی تک ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ میں حصہ لے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں