پشاور ہائیکورٹ کے نئے 10 ججز نے حلف اٹھالیا

پشاور(نمائندہ خصوصی) پشاور ہائیکورٹ کے نئے دس ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے نئے ججوں سے حلف اٹھا لیا۔حلف برادری کی تقریب پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی. حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق افریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔حلف برداری تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، سیشن ججز، وکلاء اور نئے حلف اٹھانے والے ججز کے فیملی ممبران نے بھی شرکت کی، نئے ایڈیشنل ججز کی حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں