پشاور ہائی کورٹ میں سپیشل سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سید وقار کی پروموشن کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی.عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

پشاور (ملک تنویر احمد)سپیشل سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سید وقار کی پروموشن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ،،، تعیناتی غیرقانونی ہے، پٹیشن میں موقف ،،، عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، درخواست کی سماعت سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی ، درخواست گزار وکیل نے عدلات کو بتایا، سید وقار شاہ پی آئی اے کا ملازم ہے.
2013 میں انہیں ڈیپوٹیشن پر صوبائی اسمبلی میں گریڈ 19 میں تعینات کیا گیا، پشاورہائی کورٹ نے ان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا،انہیں پھر اسمبلی میں لایا گیا اور غیر قانونی طور پر ترقی بھی دی گئی ہے، وقار شاہ کو سپیشل سیکرٹری کی پوسٹ پر پہلے 20 گریڈ اور پھر 21 گریڈ میں ترقی دی گئی، سیدوقار شاہ کے وکیل نے ناقابل سماعت اور سماعت سے قبل میڈیا پر چلائے جانے پر میڈیا ٹرائل قرار دیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں