پی ایس ایل کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے: ایس ایس پی سیکیورٹی
اسلام آباد (سید جاوید حسن شاہ)ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ایس ایس پی سیکیورٹی نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شخصیات کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments












