پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کر دیا
لاہور (سید جاوید حسن شاہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ 2025-26 کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 20 کھلاڑیوں کو پانچ کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی نمبر ون بولر سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ابھرتی ہوئی کھلاڑیوں کے لیے ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ نوجوان کرکٹرز ایمان فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق، تمام کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کیٹیگری وار کھلاڑیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
کیٹیگری اے: فاطمہ ثنا، منیبہ علی، سعدیہ اقبال، سدرہ امین
کیٹیگری بی: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو
کیٹیگری سی: رمین شمیم
کیٹیگری ڈی: گل فیروزہ، نجیہ علوی، ناتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سدرہ نواز، عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر
یہ اقدام خواتین کرکٹ کے فروغ اور نئی ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔












