پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب، چیف جسٹس قاضی فائز عیٰسی ہمیں انصاف دیں، بیرسٹر گوہر

پشاور(نمائندہ خصوصی)بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے چئیرمین منتخب ہوگئے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج جاری کردیے گئے۔انٹرا پارٹی انتخابات کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور میں رانڑو گڑھی پولنگ سنٹر سے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔بیرسٹر گوہر خان پارٹی چئیرمین، عمر ایوب جنرل سیکرٹری ، علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر، منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر، علیم عادل شیخ سندھ کے صدر، یاسمین راشد پنجاب کی صدر، علی اصغر صوبائی جنرل سیکرٹری، تیمور سلیم جھگڑا سینئیر نائب صدر ، عاطف خان پشاور ریجن کے صدر منتخب ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں