پی ٹی اے کا “اسپیشلائزڈ ڈویلپمنٹ پروگرام” برائے نو ترقی یافتہ افسران

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہیڈکوارٹرز اور زونل دفاتر میں تعینات 33 نو ترقی یافتہ افسران (EG-I سے EG-II) کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے پیش نظر “اسپیشلائزڈ ڈویلپمنٹ پروگرام” کا آغاز کیا ہے۔ دو ہفتوں پر مشتمل یہ تربیتی پروگرام 10 سے 21 فروری 2025 تک جاری رہا، جس میں قیادت، اخلاقیات، مواصلات اور جدید ٹیکنالوجیز بشمول مصنوعی ذہانت (AI) پر خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔
دو مراحل پر مشتمل اس تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں قیادت، مواصلات اور مصنوعی ذہانت سے متعلق بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں افسران کو ان کے متعلقہ شعبوں جیسا کہ ٹیکنیکل، آئی ٹی، فنانس اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق خصوصی تربیت فراہم کی گئی۔ تربیت کے آغاز اور اختتام پر جانچ کے ذریعے معلومات میں بہتری کا جائزہ لیا گیا۔ یہ اقدام پی ٹی اے کی قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کی عکاسی ہے، جس کے زریعے افسران ٹیلی کام شعبے کے چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہو سکیں گے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں