پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ سے متعلق خبر کی سختی سے تردید

اسلام آباد (زاہد یعقوب خواجہ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے یا وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔
پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ “پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016” اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔ ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے حساس موضوعات پر خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق شدہ اور ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ عوام میں غلط فہمی نہ پھیلے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں