پی ٹی سی ایل نے خریداری معاہدے کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص حاصل کرلیے
اسلام آباد(غلام مرتضی)گروپ صدر و سی ای او پی ٹی سی ایل حاتم بامطرف نے یہ اعلان مقامی ہوٹل میں نیوز کانفرنس کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق حاتم بامطرف نے کہا کہ ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص کی خریداری ہمارے لئے سنگ میل ہے،اسٹریٹجک ہم آہنگی ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہت فائدہ مند ہوگی۔اس معاہدے سے حقیقی فائدہ ہمارے صارفین کو ہی ہوگا، حاتم بامطرف کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار دونوں کے پاس مضبوط اور باصلاحیت ٹیمیں موجود ہیں، معیاری خدمات کی فراہمی اور مل جل کر کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیں گے، صدر پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا کہ مشترکہ ادارہ تمام شعبوں میں بہترین خدمات فراہم کرے گا،صارفین کے لیے مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج دستیاب ہوگی،ٹیلی نار پاکستان کا حصول مارکیٹ کے استحکام کے لیے ایک بہترین موقع ہے،ہمیں پاکستان میں مستقبل کے جدید نیٹ ورک کے قیام میں مدد دے گا۔معاہدے سے پاکستان کے ٹیلی کام شعبے کو ترقی دینے کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے، ہم اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو اضافی فوائد پہنچا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم ایک تاریخی ٹیلی کام نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں، وہ نظام جو مربوط اور صارفین کی خدمت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کی رفتار بڑھانے کے مواقع پیدا کیے جاسکیں،









