چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ

لاہور (سید جاوید حسن شاہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ سیریز اور شاہینز ٹیم کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز، جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کے لیے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت لازمی ہو گی۔

چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک کرکٹرز کو گرومنگ کا بہترین موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ڈومیسٹک اسٹرکچر ہی اعلیٰ معیار کے کرکٹرز کو تیار کر سکتا ہے اور یہی مستقبل کے لیے ایک مضبوط بیک اپ فراہم کرے گا۔ انہوں نے شاہینز ٹیم کی آئندہ کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور سنٹرل کنٹریکٹس پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ سیریز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں