چوہدری پرویز الٰہی کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ
لاہور(عثمان حکیم) تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32کی نشست سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔چوہدری پرویز الٰہی سے فیملی کے اراکین نے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروا لئے ہیں۔پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے تحت 21 اپریل کو ملک بھر میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان بدھ کے روز کیا تھا۔
Load/Hide Comments











